5 اپریل، 2024، 11:59 AM

عالمی برادری صہیونی حکومت کی خاموش حمایت بند کرے، حماس

عالمی برادری صہیونی حکومت کی خاموش حمایت بند کرے، حماس

حماس نے ایرانی سفارت خانے پر صہیونی حکومت کے دہشت گرد حملے اور غزہ پر جارحیت کے بارے میں عالمی برادری سے خاموشی توڑنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سےخبردی ہے کہ حماس کے رہنما نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت نے گذشتہ چھے مہینوں کے دوران جو مظالم کئے ہیں ان کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی ہے۔

فلسطینی تنظیم کے اعلی رہنما اسامہ حمدان نے کہا ہے کہ غزہ کے عوام کے خلاف صہیونی حکومت کی سازشیں نقش برآب ثابت ہوں گی۔ مقاومتی تنظیموں کو مشترک دشمن کے خلاف پہلے سے متحد ہوکر مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا شفا ہسپتال پر دو ہفتے سے جاری جارحیت اور محاصرے کے بارے میں عالمی برادری کا سکوت صہیونی حکومت کی حمایت کے مترادف ہے۔ عالمی برادری کی خاموشی کی وجہ سے اسرائیل نے امدادی اشیاء تقسیم کرنے والے کارکنوں پر حملہ کیا۔

اسامہ حمدان نے سوالیہ انداز میں کہا کہ انسانی حقوق اور عالمی قوانین کو پامال کرنے والی حکومت کے ساتھ مصالحت ہوسکتی ہے؟ صہیونی حکومت سویلین کا قتل عام بند کرنے کی اپیلوں کو نظرانداز کرتی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ امریکہ فلسطینیوں کے قتل عام میں اسرائیل کے ساتھ برابر شریک ہے۔

News ID 1923093

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha